جھنگ جیل میں خواتین بیرک میں تعلیم بالغاں سنٹر کا افتتاح

 جھنگ جیل میں خواتین بیرک میں تعلیم بالغاں سنٹر کا افتتاح

جھنگ ،اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)ڈسٹرک جیل جھنگ میں این سی ایچ ڈی نے خواتین بیرک میں تعلیم بالغاں سنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

 مہمان خصوصی ساجد اعوان ڈسٹرک سیشن جج جھنگ ایڈیشنل سیشن جج جھنگ افتخار النبی این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر قیصر عباس چٹھہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی چوہدری مسرور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن غلام فاروق سپرنٹنڈنٹ جیل جھنگ فرخ سلطان مہر فراست بدھوانہ فیلڈ افیسر اس موقع پر موجود تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ساجد اعوان ڈسٹرکٹ سیشن جج نے تعلیم بالغاں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے کہا کہ  مجھے خوشی ہورہی ہے کہ بیرک سے 16ان پڑھ قیدی عورتوں کو تعلیم کیلئے سلیکٹ کیا گیا ہے جو پڑھ لکھ کر اپنے علم میں اضافہ کرسکیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں