خواتین کا استحصال، تشدد : لیبر قومی موومنٹ کاسیمینار

خواتین کا استحصال، تشدد : لیبر قومی موومنٹ کاسیمینار

پینسرہ ( نمائندہ دنیا)لیبر قومی موومنٹ نے خواتین کے معاشی حقوق اور تشدد کیخلاف سیمینار کرایا۔مقررین نے عورتوں کے حقوق بارے قوانین پرموثر عملدرآمد کرانے کامطالبہ کیا۔

 آمنہ افضل پروگرام منیجر وائز نے بتایا کہ پنجاب جینڈر پیرٹی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ریپ کے 4329 اور گینگ ریپ کے 209 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ غیرت کے نام پر 197 خواتین کو قتل کیا گیا سب سے زیادہ 16واقعات فیصل آباد سے رپورٹ ہوئے ۔ر وائز کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بشریٰ خالق نے کہا خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے خواتین پر تشدد کے خلاف متحد ہونے پر زور دیا۔ میڈیا ورکرز کے لیے مساوی اجرت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ طبقاتی بنیادوں کو ختم کیا جانا چاہیے ۔ عورتوں کو گھروں اور باہر بھی مساوی حقوق ملنے چاہئیں۔بشریٰ خالق نے چائلڈ لیبر کے بھی مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا۔ لیبر آفیسر افتخار بلوچ نے کہا لیبر قوانین پر عملدرآمد کروانا ہماری زمہ داری ہے ڈمیسٹک ایکٹ 2019پر عملدرآمد کروایا جائیگا۔مزدور رہنما بابالطیف نے کہا خواتین اب تشدد کے خلاف متحد ہیں۔ اس نے گھروں اور کام کی جگہوں پر بھی کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف لڑنے کا عزم کیا۔ شبانہ بھٹی چیئرمین لائلپور ڈومیسٹک ورکرز یونین نے کہا خواتین کے تحفظ کیلئے تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں