گوجرہ:معذور افراد کو روزگار کیلئے سٹالز کی جگہ فراہم

گوجرہ:معذور افراد کو روزگار کیلئے سٹالز کی جگہ فراہم

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)معذور افراد معاشرے کااہم ستون ہیں ہماری شفقت ہمدردی ان کے لئے سہارابن سکتی ہے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان ڈوگر نے معذور افراد کے عالمی دن کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی ہال اور۔۔۔

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)معذور افراد معاشرے کااہم ستون ہیں ہماری شفقت ہمدردی ان کے لئے سہارابن سکتی ہے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان ڈوگر نے معذور افراد کے عالمی دن کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی ہال اور بلال پارک منعقدہ تقریبات پرکیا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اشتیاق گوندل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر آفیسر رائے عبدالشکور مارتھ، سوشل ویلفئیر آفیسر عبدالمطلب، سوشل میڈیکل آفیسر ارشد قادری ،سوشل ویلفئیر آفیسر ملک شبیر صدرفوکل پرسن آف سپیشل پرسنز ویلفیئر فائونڈیشن ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر عبدالقیوم ناز روز اکیڈمی ڈائریکٹر سلمان خان انجمن تاجران کے رہنماثاقب محمود بٹ پروفیسر ادریس چوہان ودیگرشخصیات موجود تھیں ۔ نعمان ڈوگر نے اشتیاق گوندل کی نگرانی میں معذور افراد کو روزگار کے لئے سٹالز کی جگہ فراہمی کے ساتھ قیمتی سوٹ کے تحائف بھی دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں