ایمپلائرز فیڈریشن ورکرز کا تحفظ کر رہی:ڈاکٹرسجاد

ایمپلائرز فیڈریشن ورکرز کا تحفظ کر رہی:ڈاکٹرسجاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آجر اور اجیر ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں جبکہ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان اپنے ممبروں کے علاوہ ورکرز کے مفادات کا بھی تحفظ کر رہی ہے ۔ ش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آجر اور اجیر ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں جبکہ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان اپنے ممبروں کے علاوہ ورکرز کے مفادات کا بھی تحفظ کر رہی ہے ۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے ملٹی نیشنل انٹر پرائزز اینڈ سوشل پالیسی کے موضوع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات بد سے بد تر ہو رہے ہیں اور ایسی صورتحال میں ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم بہتری چاہتے ہیں یا حالات کو ایسے ہی چلنے دیا جائے ۔ مختلف جماعتوں نے معیشت کی بحالی کو اپنے منشور کا حصہ بنایا ہے لیکن یہ بات واضح ہے کہ موجودہ حالات میں بہتری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں۔ اس مقصد کیلئے صنعتکاروں اور پالیسی سازوں میں قریبی رابطوں کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں