1 ارب 36کروڑ سے جھمرہ روڈفلائی اوور کا کام جاری

1 ارب 36کروڑ سے جھمرہ روڈفلائی اوور کا کام جاری

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایف ڈی اے کی زیرنگرانی حکومت پنجاب کی خصوصی منظوری سے ایک ارب 36کروڑ روپے کے فنڈز سے عبداللہ پور جھمرہ روڈفلائی اوور کے میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے ۔۔۔

اس سلسلے میں تمام ترانتظامی و فنی مشینری بھرپور انداز میں متحرک ہے تاکہ پراجیکٹ کو تیزی سے مکمل کرکے شہریوں کو جلد ریلیف فراہم کیاجاسکے ۔ چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب گجر نے بتایاکہ پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے سائٹ آفس کے مقام پر تعمیراتی میٹریل کو یکجا اور استعمال کیلئے تیار کرنے کیلئے سٹیل ومیٹریل یارڈ اور بیچنگ پلانٹ قائم کر کے ورک فورس کو سرگرم رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے میگا پراجیکٹ کی اہمیت و افادیت کا ذکر کرتے کہا شہری ترقی کا یہ منصوبہ شہر میں بہتر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا جسکی بدولت کینال روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی اور عبداللہ پور برج سے جھمرہ روڈ کی طرف گاڑیوں کے موڑ کاٹنے اور ٹریفک جام ہونے سے چھٹکارا حاصل ہونے کے علاوہ نئی تعمیر شدہ جھمرہ روڈ کا بہتر استعمال ہوسکے گا۔ منصوبے کی تعمیرمدت اگرچہ 30جون 2024ء تک مقرر کی گئی ہے تاہم ایف ڈی اے اسے تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کریگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں