خصوصی افراد کی ہرممکن مددکی جائے :ڈی سی عبداللہ نیئر
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ بھرپور سماجی ترقی کے لئے خصوصی افراد کی ہرممکن مددکی جائے تاکہ ان میں احساس محرومی نہ رہے ۔
انہوں نے یہ بات خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ضلعی محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیراہتمام نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں تقریب سے خطاب کرتے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے خصوصی بچوں کی طرف سے اصلاحی خاکوں،ٹیبلوز،ملی نغموں اور دیگر رنگا رنگ پروگرامز میں عمدہ پروفارمنس کو سراہتے کہا کہ انکی صلاحیتوں کو نکھار کر عام بچوں کے ہم پلہ بنانے کے لئے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی جاری خدمات قابل ستائش ہیں۔ضلعی انتظامیہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے متعددمنصوبوں پر عمل پیرا ہے جن میں مزید وسعت کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ خصوصی تعلیمی اداروں کی اپنی عمارات بنانے پر فوکس ہے اور جڑانوالہ میں سنٹر کی تعمیر کاکام ایک ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔