فیسکو ریجن ،مزید29بجلی چورگرفتار،24لاکھ جرمانے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکو ٹیموں نے گزشتہ روزدوران چیکنگ مزید29بجلی چوروں کو پکڑلیا۔جن کوایک لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 24لاکھ 59ہزارسے زائد کے جرمانے کرکے میٹراتار کر مقدمات اندراج کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔
فیسکو ریجن میں جاری خصوصی مہم میں 88روزکے دوران 4391 بجلی چوروں کو ایک کروڑ13لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور52کروڑ سے زائدکا جرمانہ کیاگیا۔ فیسکو نے بجلی چوروں سے 34کروڑسے زائد کی ریکور ی سمیت رننگ ڈیفالٹرزسے ایک کروڑ22لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے 85لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے ۔