400 سے زائد مواضعات کا لینڈ ریکارڈ سکیننگ کا منتظر

400 سے زائد مواضعات کا لینڈ ریکارڈ سکیننگ کا منتظر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت کا اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ ریونیو ملازمین کی غفلت کی بھینٹ چڑھنے لگا۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے پلس پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں شہری حدود میں موجود مواضعات کا ریکارڈ سکین کرکے ڈیجیٹلائزڈ کیا جانا تھا مگر ریونیو حکام کی ناقص مانیٹرنگ اور ملازمین کی سست روی و غفلت پرپنجاب بھر میں400 سے زائد مواضعات کا لینڈ ریکارڈ تاحال سکیننگ کا منتظر ہے ۔ روزنامہ دنیا کو موصول رپورٹ کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں ضلع فیصل آباد اور ضلع جھنگ پلس پراجیکٹ کی کارکردگی مایوس کُن رہی۔ فیصل آباد کے 60 شہری مواضعات میں سے صرف 22 جبکہ جھنگ کے 43 مواضعات میں سے صرف 7 مواضعات کا ریکارڈ ہی کمپیوٹرائزڈ ہوسکا ۔ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر پلس پنجاب نے ریونیو ملازمین کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے کمشنر و ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے سربراہان اور ڈی جی پلرا کو لیٹر لکھ دیا جس میں اراضی ریکارڈ کو جلد کمپیوٹرائزکرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں