رجسٹری برانچز منتقلی ، وکلا ،اراضی ریکارڈ سنٹر تنازعہ بڑھ گیا

رجسٹری برانچز منتقلی ، وکلا ،اراضی ریکارڈ سنٹر تنازعہ بڑھ گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)رجسٹری برانچز کی اراضی ریکارڈ سنٹر منتقلی کا تنازعہ،گزشتہ روز لینڈ ریکارڈ سنٹر سٹی میں وکلا اور سنٹر عملہ کے درمیان ہونے والا جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ وکلابرادری نے ریونیو افسروں کے مبینہ نارروا سلوک کیخلاف آج ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ۔

اراضی رجسٹری معاملہ پر وکلاء برادری اور سب رجسٹرار راشد محمود ارشد و دیگر عملہ میں تلخ کلامی شروع ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اعوان ضلعی انتظامیہ افسروں کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سنٹر سٹی پہنچے تاہم بعد ازاں وکلا اور ایڈیشنل ڈی سی میں انکے دفتر میں بھی خوب تلخ کلامی ہوئی جسکے بعد وکلاء برادری کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری طلب کرنے کے علاوہ تمام ریونیو اور انتظامی دفاتر ملازمین کو اے ڈی سی آر دفتر بلایا لیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے آج وکلاکے ممکنہ احتجاج پر ضلعی پولیس سے ریونیو دفاتر کی سکیورٹی کے لیے مدد مانگ لی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں