دو بہنوں ، 2شادی خواتین اورلڑکے سے مبینہ زیادتی

دو بہنوں ، 2شادی خواتین اورلڑکے سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دو بہنوں ، 2شادی خواتین اورلڑکے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 80 ج ب میں (س) نے پولیس کو بتایا کہ ملزم تنویر اوراسکے ساتھی نے اسے اور اسکی ہمشیرہ کو قابو کرلیا اور دونوں کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے ۔

 چک نمبر 66 ج ب میں عمران کی اہلیہ کو علی نامی ملزم نے اغواکے بعد نامعلوم مقام پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 100 ج ب میں عمران نے پولیس کو بتایا گیا کہ اسکی اہلیہ اکیلی گھر موجود تھی کہ ملزم یاسین نے اسکو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے محلہ مصطفی آباد کے رہائشی غلام رسول نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکے بیٹے کو قابو کرکے اپنی ہوس کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں