نئے ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے چارج سنبھال لیا

نئے ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار  نے چارج سنبھال لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کردی،ایس پی انویسٹی گیشن ملک ظفر عباس نے ڈی پی او کا پولیس لائن میں استقبال کیا۔۔

ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی پی اوکو سلا می پیش کی، ڈی پی اوعبادت نثار نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور شہداکیلئے دعا کی،انہوں نے پولیس ڈرائیونگ سکول،متفرق سٹور،وردی گودام، MT آفس، کوارٹر گارڈاور میگزین روم کا وزٹ کیا اوربرانچز ہیڈ سے تعارفی ملاقات بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں