کانسٹیبل اعجاز کی برسی، ڈی پی او کی جانب سے چادر چڑھائی گئی
چنیوٹ،چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اعجاز کی برسی، ڈی پی او عبداﷲ احمد کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔۔
جبکہ پنجاب پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی،ڈی پی او چنیوٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کانسٹبل اعجاز دسمبر 2000 میں جرائم پیشہ عناصر سے لڑتے شہید ہوئے ، اعجاز شہید پر ہمیں فخر ہے اور ہمارے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔