تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ باکس موجودگی یقینی نہ بنائی جاسکی

تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ باکس موجودگی یقینی نہ بنائی جاسکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تعلیم حکام کی کمزور گرفت پرسرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی یقینی نہیں بنائی جاسکی اداروں میں ایمرجنسی صورتحال کے دوران طبی امداد کی فراہمی نہ ہونے کے برابر،اداروں کے سربراہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے لگے ۔

 فیصل آباد سمیت تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسروں نے اس حوالے سے مؤثر مانیٹرنگ کی بجائے فوٹو سیشن کارروائیوں کو معمول بنا لیا اور حکام کو سب اچھاکی رپورٹ بھجوانے لگے ۔ محتسب پنجاب نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ باکس کی عدم موجودگی پر حکام سے رپورٹ مانگ لی ڈائریکٹر مانیٹرنگ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی صوبہ بھر کے سی ای اوز ایجوکیشن اتھارٹیز سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں