منی لانڈرنگ ، حوالہ ہنڈی ، ایکسچینج چلانیوالے 2 ملزم گرفتار ہلکی و غیر ملکی کرنسی ، موبائلز و دیگر سامان ضبط
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج چلانے والے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ٹیم کی جانب سے کینال روڈ سے ملحقہ امین ٹائون میں کارروائی کے دوران ملزم ابرار اور فہد کو گرفتارکرلیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عرصہ دراز سے منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کا دھندہ چلارہے تھے ۔ جنکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کے قبضہ سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی، موبائلز، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔