صنعتکاروں،تاجروں کے مسائل حل کئے جارہے :ایس ایم تنویر

 صنعتکاروں،تاجروں کے مسائل حل کئے جارہے :ایس ایم تنویر

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا ہے صنعتکاروں وتاجروں کو سازگار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے جبکہ انہیں مقامی وصوبائی سطح پر درپیش مسائل حل کے لئے بھی سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

لاہور میں بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر بن چکاہے یہ دیگر شہروں میں بھی بنائے جائیں گے ۔صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے فیصل آباد کے دورہ پر مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اورصنعتکاروں و تاجروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔صوبائی وزیرنے کہا کہ صنعت کے شعبہ کی ترقی نگران صوبائی حکومت کی ترجیح ہے اور اس ضمن میں ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔بطور نگران وزیر صنعت و تجارت صنعتکاروں اور تاجروں سے رابطے میں ہوں اور انہیں درپیش مسائل حل کیلئے عملی اقدمات کیے اور اس مقصد کیلئے ہر فورم سے رجوع بھی کیا۔ صنعت کی ترقی ہی دراصل پاکستان اور پنجاب کی ترقی ہے اور فیصل آباد کے صنعتکار وتاجر قومی معیشت کے استحکام میں اہم کردار اداکررہے ہیں۔نگران صوبائی وزیر نے مختلف ٹیکسٹائل انڈسٹریز کا بھی دورہ کیا جبکہ سمال انڈسٹریز کے تاجروں سے بھی ملاقات کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں