قانون پر عملدرآمد جاری، 2 میرج ہالز کو 4 لاکھ روپے جرمانہ

 قانون پر عملدرآمد جاری، 2 میرج  ہالز کو 4 لاکھ روپے جرمانہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع بھرمیں میرج ایکٹ پر عملدرآمد کے سلسلے میں گزشتہ روز 2 میرج ہالز میں خلاف ورزی پر 4 لاکھ روپے ۔۔

جرمانہ جبکہ 4 نومبر سے اب تک ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر42 شادی ہالز کو سیل جبکہ 166شادی ہالز میں خلاف ورزی پر ایک کروڑ 31 لاکھ 98 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسروں نے مجموعی طور پر2162 شادی ہالز کامعائنہ کیا اور 34 مقدمات کے علاوہ کیٹرر سروس فراہم کرنے والے 17 افراد گرفتار کرائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں