صدر چیمبرکی کمشنر سے ملاقات ، آرٹس کونسل کا دورہ

صدر چیمبرکی کمشنر سے ملاقات ، آرٹس کونسل کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)صدر چیمبرآف کامرس ڈاکٹر خرم طارق نے کمشنر سے ملاقات کی جس میں اجتماعی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

کمشنر نے شہر میں سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کراتے کہا کارپوریشن کی لائٹ برانچ ان علاقوں پر خصوصی توجہ دے گی جنکی چیمبر کے صدر نے نشاندہی کی ہے ۔ انہوں نے انڈسٹریل اسٹیٹ کو جانیوالی سٹرک کی فوری مرمت اور کشادگی کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔ شہر میں قبرستانوں کی کمی پرانہوں نے کہا شہر خاموشاں اتھارٹی کے ساتھ ملکر قبرستان بنائے جاینگے ۔ ڈاکٹر خرم نے سرگودھا روڈ پر لاثانی پلی سے خیابان کالونی تک ملت روڈ اور مدینہ ٹاؤن میں خراب سٹریٹ لائٹس فوری چالو کرنے کا مطالبہ کیا۔پنجاب کونسل آف فیصل آباد ڈویژن کی بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے آرٹس کونسل کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ابرار عالم نے کونسل کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ڈاکٹر خرم نے آرٹس کونسل کوفنون لطیفہ کو ترقی دینے پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں