ایف بی آر کا 200 پٹرول پمپس کی رجسٹریشن کا فیصلہ

ایف بی آر کا 200 پٹرول پمپس کی رجسٹریشن کا فیصلہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پٹرولپمپس کی مانیٹرنگ کا منصوبہ تیار، ایف بی آر کا شہر بھر میں 200 پٹرول پمپس کو پوائنٹ آف سیل سسٹم پر رجسٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ماہانہ کروڑوں آمدن کے باوجود ٹیکس مد میں ہیرا پھیری کرنے والے پٹرول پمپس کے حوالے سے ایف بی آر نے منصوبہ سازی کرلی ۔ حکام کے مطابق شہر کے 200 پمپس پر ایف بی آر کا پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کیا جائے گا جسکے تحت پٹرول پمپس کی یومیہ سیل اور اس پر بننے والے ٹیکس کا پتہ چلایا جا سکے گا۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ پی او ایس سسٹم کی تنصیب سے ٹیکس وصولی میں مزید بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں