زرعی یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے ٹیک فیسٹیول کا افتتاح

زرعی یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے ٹیک فیسٹیول کا افتتاح

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) نوجوان نسل میں آئی ٹی، فری لانسنگ اور کاروباری مہارتوں کو فروغ دینا ہو گا۔۔

 تاکہ بہتر ذریعہ معاش کے حصول سے بیروزگاری پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار خاں نے یونیورسٹی میں دو روزہ ٹیک فیسٹیول کا افتتاح کرتے کیا۔ سینئر ٹیوٹر آفس ، کیمبرج ٹریننگ سنٹر اور آئی ٹی ایمپائرکے تعاون سے فیسٹیول میں مایہ ناز آئی ٹی ایکسپرٹ اور کاروباری شخصیات طلبہ کوکاروباری مہارتوں کے لئے مفید مشورے دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر شوکت نے اس موقع پر کہا فیسٹیول میں ای کامرس، فری لانسنگ، انڈسٹری کو درپیش مسائل، نئے کاروبار کے مواقع، بدلتے بزنس لینڈسکیپ میں لیڈرشپ کی خصوصیات و دیگر موضوعات پر معلومات و تربیت دی جا رہی ہے ۔ موجودہ حالات میں معاشی خسارہ ملک کے لئے بدترین چیلنج بن چکا ہے جس سے نبردآزما ہونے کے لئے آئی ٹی سیکٹر میں کاروباری مہارتوں کو پیدا کرنا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں