کینال روڈ پر طلباء گروپوں میں فائرنگ ، راہگیر شدید زخمی

کینال روڈ پر طلباء گروپوں  میں فائرنگ ، راہگیر شدید زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کینال روڈ پر طلباء گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ سے راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔

تھانہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ندیم اختر نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بھائی راشد کینال روڈ کے راستے گھر آرہا تھا کہ اس دوران طلباء گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کردی گئی ۔ جس سے اسکا بھائی فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں