گنے کے غیر قانونی کنڈے لگانیوالے جیل جائینگے :ڈی سی

گنے کے غیر قانونی کنڈے لگانیوالے جیل جائینگے :ڈی سی

فیصل آباد، تاندلیانوالہ ، سمندری (نیوز رپورٹر، نمائندگان دنیا)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ گنے کے کسانوں کا استحصال کرنے اور۔۔

 غیر قانونی وزن کے کنڈے لگانے والے جیلوں میں ہونگے ۔انہوں نے تاندلیانوالہ اور سمندری میں شوگر ملز کے ہنگامی دورے کرکے نصب وزن کے کنڈوں کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ ترجیح ہے اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز کو کرشنگ سیزن کی مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے شوگر ملز انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور وضع کردہ پالیسی کو اپنانے پر زور دیا۔ڈی سینے سمندری روڈ کا دورہ کرکے صفائی صورتحال اور ڈیوائڈرز کے ساتھ مٹی صاف کرنے کی مہم کا جائزہ لیا۔ ڈی سینے رورل ہیلتھ سنٹر مرید والا میں بھی صحت سہولیات چیک کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں