16پولیس افسروں کی سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی

16پولیس افسروں کی سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)16پولیس افسروں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرترقی پانیوالوں کوپولیس لائنز منعقد ہ تقریب میں سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)علی ضیاء اوراور ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان نے پروموشن بیجز لگائے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا ترقی پانے والے اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز سے بروئے کار لائیں اور معاشرے سے جرائم کی بیخ کنی کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں ۔سی پی او نے میر ی پروموٹ ہونے والے تما م افسروں کو مبارکباد دتیے کہا ترقی ایک نعمت اور کامیابی کی علامت ہے آپ جہاں بھی ڈیوٹی پر ہوں عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں بے سہارا اور مظلوم افراد کی داد رسی کریں،ایمانداری کو اپنا شعار بناتے ہوئے نیک نیتی سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں