خواتین کے حقوق کا تحفظ، پُراعتماد بنانا مشن :نبیلہ حاکم

 خواتین کے حقوق کا تحفظ، پُراعتماد بنانا مشن :نبیلہ حاکم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں پراعتماد بنانا مشن ہے ۔۔

جس کے لئے آگاہی وقت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن میں خواتین کو حقوق تحفظ،انہیں جنسی ہراسگی سے بچانے اور وراثت میں حصہ دار بنانے کیلئے سولہ روزہ آگاہی تقریبات بارے منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے کہی۔آرپی او ڈاکٹر عابد خان،قائم مقام سی پی او/ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان،کنٹرولر ڈاکٹر رضوانہ تنویر،رجسٹرار آصف ملک،فوکل پرسن/ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز اسماء عزیز،انچارج تحفظ مرکز ضلعی پولیس میڈم گلناز،اساتذہ اور طالبات موجود تھیں۔خاتون محتسب نے کہا ہراسمنٹ سے پاک معاشرہ کے لئے اقدامات جاری ہیں شکایات پر ایکشن لیا جارہا ہے ۔طالبات پراعتمادی سے آگے بڑھیں اور معاشرے کو اپنے حقوق باور کرائیں۔ خواتین کو وراثتی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ ملازمت پیشہ خواتین کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر محتسب دفتر کام کررہا ہے خواتین ہراسگی شکایت درج کراسکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں