تمام شعبے حلال اتھارٹی سے فائد ہ اٹھائیں:ڈی جی اختر بوگیو

 تمام شعبے حلال اتھارٹی سے فائد ہ اٹھائیں:ڈی جی اختر بوگیو

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان حلال اتھارٹی صرف کھانے پینے کی اشیاء تک ہی محدود نہیں، اسکے وسیع تر تناظر میں کاسمیٹکس، بینکنگ، ٹیکسٹائل، ٹورازم، میڈیا، فیشن اور۔۔

 معیشت کے بہت سے دیگر شعبے بھی شامل ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہمیں فوری اقدامات اٹھانا ہونگے ۔ یہ بات ڈی جی پاکستان حلال اتھارٹی اختر بوگیو نے فیصل آبادچیمبر آف کامرس میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے کہی۔ انہوں نے کہا4.2ٹریلین ڈالر کی عالمی حلال مارکیٹ میں پاکستان کے حصے کو بڑھانے کیلئے اتھارٹی برآمدکنندگان کو ہر ممکن سہولتیں دے گی۔ ہمیں اپنی کمزوریوں کو مواقعوں میں تبدیل کرنا ہوگا اور اس مقصد کیلئے اسلامی ممالک ہماری اولین ترجیح ہوناچاہئیں۔ پاکستان سے قریب ہونے کے باوجود مشرق وسطیٰ کے ممالک 85 فیصددرآمدات غیر مسلم ممالک سے کرتے ہیں۔ اتھارٹی کا ویژن گیٹ وے ٹو حلال ایشورنس ہے ۔ ہمیں بزنس کمیونٹی کی مشاورت اور تعاون سے پاکستان کا ایسا تشخص نمایاں کرنا ہوگا کہ یہاں سے برآمد ہونے والی ہر شے حلال ہے اور اس مقصد کیلئے قابل اعتماد طریقہ کار اور نظام وضع کرنا ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں