کسان کھاد کے حصول کیلئے خوار ،گندم کی فصل متاثر ہونیکا خدشہ

کسان کھاد کے حصول کیلئے خوار ،گندم کی فصل متاثر ہونیکا خدشہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)کسان یوریا کھاد کے حصول کیلئے خوار ہوگئے ،محکمہ زراعت اور انتظامیہ کی کارروائیاں کاغذی فائلوں تک محدود ہوکر رہ گئیں۔۔۔

گندم کی فصل شدید متاثر ہو نے کا خدشہ،کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ انہیں گندم اور دیگر فصلوں کو ڈالنے کیلئے یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہے ،مگر انہیں ضلع بھر سے کسی بھی ڈیلر سے یوریا کھاد نہیں مل رہی،جبکہ گندم کی فصل کو اس وقت یوریا کھاد کی انتہائی ضرورت ہے ،مگر مارکیٹ میں کہیں بھی یوریا کھاد دستیاب نہیں،اگر کہیں سے مل رہی ہے تو وہ مقررہ قیمت سے انتہائی زائد قیمت 4600روپے کا تھیلا مل رہا ہے ،جو کہ کسانوں کا استحصال ہے ،کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر کاشتکاروں کو ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی فوری دستیابی یقینی اورکھادوں کی قیمت کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو گندم کی پیداوار شدید متاثر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں