ٹریفک حادثے کے تنازع پر رکشہ ڈرائیور کو تشدد کانشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک حادثے کے تنازع کی بنا پر رکشہ ڈرائیور کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔تھانہ پیپلزکالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے راشد علی نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
فیصل پُلی کے قریب اسکا بھائی رکشہ میں سوار جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار سواروں نے اسے ٹکر مار دی ، بعد ازاں اسکے بھائی کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بھی بنادیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔