سابق ایم پی اے عارف گل پی ٹی آئی چھوڑکرن لیگ میں شامل

سابق ایم پی اے عارف گل پی ٹی آئی چھوڑکرن لیگ میں شامل

سمندری( نمائندہ دنیا)سابق ایم پی اے عارف گل پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ۔شمولیت کا اعلان سابق وفاقی وزیر طلال چودھری سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چودھری شہباز بابر کی موجودگی میں کرمانوالی حویلی میں کیا۔۔۔

اس موقع پرچودھری شریف اسرار،میجر(ر) محمد اکرم امیدوار پی پی105 حاجی عبد القادر بھٹہ والے اور چودھر ی عارف گل کے حامی معززین علاقہ بھی موجود تھے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے عارف گل نے کہا کہ غیر مشروط طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں آئندہ الیکشن میں پارٹی فیصلوں کا پابند رہوں گا پارٹی قیادت مجھے یاجس کسی بھی ٹکٹ دے گی میں اس کی خلوص نیت سے حما یت کروں گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں