ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا تحصیل بھوانہ کے مختلف سکولوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا تحصیل بھوانہ کے مختلف سکولوں کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے تحصیل بھوانہ کے مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن مہر آفتاب کے ہمراہ گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول برخوردار۔۔۔

گورنمنٹ ماڈل سکول سمندر،گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھہ جھانب اور گورنمنٹ پرائمری سکول تاجہ بیر والہ کا وزٹ کیا اور تدریسی امور کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے تمام سکولوں کی بہتری و بحالی کے لیے سی او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کیں،انکا کہنا تھا کہ تمام سکولوں میں طلبا و طالبات کی سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے ،سکولوں میں وائٹ واش، نئے صاف ستھرے واش رومز، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، کلاس رومز میں روشنی کے بہترین انتظامات اور فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ایکسین ہائی وے اور سی او ایم سی بھوانہ کے ہمراہ بھوانہ کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کا وزٹ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں