ماحول کو آلودہ کرنے پر بوائلر سیل ، آپریٹر کے خلاف مقدمہ

ماحول کو آلودہ کرنے پر بوائلر سیل ، آپریٹر کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ ماحولیات نے ایکشن لیتے ہوئے ماحول کو آلودہ کرنے کی پاداش میں مزید ایک انڈسٹریل یونٹ کے بوائلر کو سیل اور آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے علاوہ مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس نے بتایا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے پر بھٹہ مالکان کو دو لاکھ روپے جرمانہ اور شاہرات پر دھواں دینے والی 9 گاڑیوں کے چالان اور مالکان و ڈرائیورز کو 18 ہزارروپے جرمانہ بھی کیا۔انہوں نے بتایا کہ چک 458/3 تاندلیانوالہ میں بھٹوں کے خلاف ایکشن جبکہ داتا سٹریٹ مقبول روڈ پر فاؤنڈری کے بوائلر کو سیل کرایا۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عبداﷲ نیئر شیخ کی ہدایات پر ضلع بھر میں انڈسٹریل یونٹس،بھٹوں اور شاہرات پر وہیکلز کی چیکنگ کا سلسلہ جاری اور ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں