کرپشن کے خلاف مہم ،موٹروے پولیس کا آ گاہی لیکچر ، واک

 کرپشن کے خلاف مہم ،موٹروے پولیس کا آ گاہی لیکچر ، واک

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کے احکامات کی روشنی میں وفاقی ادارہ نیب کی درخواست پر کرپشن کے خلاف مہم میں موٹروے پولیس آگاہی سیشن منعقد کر رہی ہے ۔

اس سلسلے میں روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ماڈل ہائر سکینڈری سکول سمن آباد کالج روڈ فیصل آباد میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا۔ انچارج روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ محمد عثمان شبیر نے آگاہی لیکچر دیا۔ پرنسپل کالج عبدالواجد، اورسینئر ٹیچر عامر شہزاد نے بھی خطاب کیا۔ سیشن کے بعد واک منعقد کی گئی ۔واک کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ جن پر کرپشن کے خلاف مہم اور روڈ سیفٹی بارے ہدایات درج تھیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں