لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے :تحسین اعوان

لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے :تحسین اعوان

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)پہلے بھی لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ انسانیت کے دکھ درد میں کام آنا اﷲ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ملک تحسین اعوان نے این اے 95میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آتے ہیں۔ انہوں نے حلقہ این اے 95 سے امیدوار اپنی اہلیہ ہما تحسین کے جلسے سے خطاب کرتے مزید کہا لوگوں کے کام آنا میری اولین ترجیح ہے علاقے کے مسائل حل کرے گے اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دروازے کھلے رہیں گے ۔اس موقع پر ملک منیر اعوان و دیگررہنمابھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں