ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا ٹوبہ کے ہسپتالوں ،ڈسپنسریز کادورہ

ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا ٹوبہ کے ہسپتالوں ،ڈسپنسریز کادورہ

فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ(نیوزرپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر خان نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور مختلف ویٹرنری ہسپتالوں وڈسپنسریز میں جاکر مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ویٹرنری ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری،صفائی صورتحال اور ریکارڈ کو چیک کرتے مویشیوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن بارے دریافت کیا اورکہا کہ محکمانہ سروسز کو چوکس رکھا جائے تاکہ ہسپتالوں سے رجوع کرنے والوں کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا اچانک معائنہ کا عمل جاری رہے گا اورمحکمانہ فرائض میں غفلت یا عدم توجہ پر سخت ایکشن لیاجائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں