سول ہسپتال اٹھارہ ہزاری ، ایکسرے ،الٹرا سائونڈمشینیں بند

 سول ہسپتال اٹھارہ ہزاری ، ایکسرے ،الٹرا سائونڈمشینیں بند

اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار)سول ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں ایکسرے اورالٹرا سائونڈمشینیں ایک ماہ سے بند،مریض رُل گئے ۔

تحصیل اٹھارہ ہزاری کی تین لاکھ سے زائدآبادی کوصحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے بنایاجانیوالاسول ہسپتال تاحال مسائل کاشکاربناہواہے اورآئے روزشہریوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ، ہسپتال میں ایکسرے اورالٹراساؤنڈمشینیں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے بندہیں اورمریضوں کوباہرکارخ دکھایاجارہاہے ،مریض پرائیویٹ طورپرمہنگے داموں ایکسرے اورالٹراساؤنڈکروانے پرمجبورہیں،مریضوں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی میں مہنگاپرائیویٹ علاج کروانا مشکل ،وزیراعلیٰ پنجاب ودیگر متعلقہ حکام صورتحال کافوری نوٹس لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں