کامیابی پرحلقہ کے مسائل حل کرینگے :زاہد عمران گجر

 کامیابی پرحلقہ کے مسائل حل کرینگے :زاہد عمران گجر

مکو آنہ (نمائندہ دنیا)نواز شریف کی واپسی کے بعد مسلم لیگ (ن)ناقابل شکست جماعت بن چکی ہے ، 21 اکتوبر کے بعد پارٹی میں ایک نئی جان پڑ گئی ہے۔۔۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئرنائب صدروامیدوار ایم پی اے PP-106 زاہد عمران گجرنے چک نمبر209 رب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میرا انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد ہی حلقہ کی پسماندگی کو دور کرنا ہے ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے پہلے بھی عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا تھا اور آئندہ بھی اس کو شعار بنا کر علاقہ کے تمام مسائل حل کرینگے ۔ علاقہ کی ترقی کے لیے جو کیا اس سے پہلے کبھی کسی نے نہ کیا2018ء کی گورنمنٹ کے بعد کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ، پرانے چہرے ووٹ مانگنے آئے تو علاقے کی نوجوان نسل انہیں بھاگنے پر مجبور کردینگے ،میں آپ کے حقوق کے لیے یہ جنگ لڑوں گا۔ میرے ساتھ وعدہ کروں کہ اس جنگ میں میرا آخر تک ساتھ دو گے ۔ میاں مجاہد \'ڈاکٹر وحید \'رانا اکرم \'میاں زبیر اور رفیق گجر کونسلر و دیگر نے بھی جلسہ سے خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں