مولانا نورانی ؒکی قوم کیلئے قربانیاں قابل تحسین:مقررین

مولانا نورانی ؒکی قوم کیلئے قربانیاں قابل تحسین:مقررین

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مولاناالشاہ امام احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ تحریک نظام مصطفیﷺ اورتحریک ختم نبوت میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ ا نکی دین اسلام اور ملک و ملت کے لیے دی جانے والی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

قوم میں سیاسی و مذہبی شعور بیدار کرنے کے لیے آپؒ کی زندگی سے رہنمائی لینا ہوگی۔ان خیالات کا اظہارپاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر پروفیسر پیر آصف رضاقادری ودیگرمقررین نے مولانا الشاہ امام احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سازشوں سے بچنے کے لیے اسمبلیوں کے فلور پر مولانا نورانی ؒ جیسے سیاستدانوں کا ہونااشدضروری ہے ۔ انکی زندگی سیاسی و مذہبی رہنماؤ ں کے لیے قابل تقلید ہے ۔علما کی سیاست کا انکار کرنے والوں کے لیے آپ ؒکی حیات مبارکہ روشن باب ہے ،ورلڈ اسلامک مشن کے ذریعے مساجد، مدارس، سکول ، کالج قائم کرکے تعلیم کی روشنی پھیلائی۔ آپ ؒکی قرآن مجید سے محبت ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،تروایح میں 68بار قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی۔ آپ ؒکا شجرہ نسب حضرت ابوبکر صدیق ؓسے اور شجرہ طریقت امام احمد رضا خان قادری ؒسے جا ملتا ہے ۔آپ ؒجمعیت علمائے پاکستان کے صدر بھی رہے ،سیاسی و دینی جلسوں سے خطاب کے باوجود کبھی نماز تہجد قضانہیں کی۔ آخر میں ملکی ترقی سلامتی اور مولانانورانی ؒکے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری حافظ یاسرقادی المدنی ، صوفی عبدالحمید جلالی ، رمضان قادری اختر قادری ، عظیم بلوچ و دیگر رہنماموجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں