مہنگی کھاد فروخت کرنے پر ڈیلر گرفتار ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرکاری نرخ سے زائد پر کھاد فروخت کرنے پرڈیلر کے خلاف کارروائی ۔تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 374 گ ب میں محکمہ زراعت کے آفیسرنے کاشتکاروں کی شکایت پر۔۔۔
کارروائی کی جہاں ڈیلر صدام مقررہ نرخ سے زائد پر کھاد فروخت کرتے پایا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ملزم کے خلاف تفتیش جاری ہے۔