رقبہ اوررشتہ داری کا تنازعہ تین افراد شدید زخمی

 رقبہ اوررشتہ داری کا تنازعہ تین افراد شدید زخمی

پیرمحل( نمائندہ دنیا )رقبہ اوررشتہ داری کا تنازعہ اور لڑائی کے واقعات میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ رقبہ کے تنازعہ پر چک نمبر754گ ب میں مہربان اور اس کے بیٹے کو۔۔۔

وارث وغیرہ 8 افراد نے ڈنڈوں سے تشدد کانشانہ بنایا ٹریکٹر کی توڑ پھوڑ کرکے ہزاروں روپے کا نقصان پہنچایا موضع شاہ پور کا رہائشی نعیم موٹرسائیکل پر کھل لے کر جارہاتھاکہ یعقوب وغیرہ نے فائر مارکر شدید زخمی کرڈالا ۔چک نمبر325گ ب میں جمیل وغیرہ نے سرکاری رقبہ پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی تو پرویز نائب تحصیلدار پیرمحل اور عملہ فیلڈ محکمہ ما ل پٹواری نے روکاتو ملزموں نے عملہ فیلڈ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے کارسرکار میں مداخلت اور مزاحمت کی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں