شادی شدہ خاتون اوراکیڈمی داخلہ لینے گئی لڑکی اغوا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کار سوار ملزموں نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں علی حیدر کی اہلیہ اقراء بازار سے خریداری کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ۔۔۔
ملزم اشفاق نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ اسے قابو کرلیا اوراغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ حسن پورہ میں اکیڈمی داخلہ لینے گئی لڑکی کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیا۔ 17 سالہ رد اکوا کیڈمی سے واپسی پر نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیا۔پولیس نے مقدمات درج کرکے مغویوں اور ملزموں کی تلاش شروع کردی جبکہ تھانہ گلبرگ کے علاقے نڑ والا چوک کے قریب نامعلوم افراد کی خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش۔ کار سواروں نے پیدل چلتی خاتون کا تعاقب کیا اور گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرنے کی کوشش کی۔ خاتون کی جانب سے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔