پیف کے تحت چلنے والے ادارے دوماہ ادائیگی سے محروم
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے ادارے 2 ماہ کی ادائیگی سے محروم ، پیف کے تحت 26 لاکھ طلباء وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔۔۔
ان اداروں میں کام کرنے والے ہزاروں اساتذہ اور دیگر غریب عملہ بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ رانا ارشد اونر پاکستان ماڈل سکول ودیگرمتاثرین نے کہا ہے کہ بہت کم فیس میں بہترین تعلیمی رزلٹس پیش کرنے کے باوجود کم فیس ماڈلز اداروں کی ادائیگیاں ٹائمز پر نہیں کی جاتیں جس سے ناصرف سکولز مالکان کو بلڈنگز کے کرائے ،بل بجلی ،تنخواہ سٹاف اور دیگر اخراجات کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ان اداروں کے اساتذہ اور دیگر غریب میں بھی سخت تشویش پائی جارہی ہے بہت سے سکولز مالکان پیف کی غلط پالیسیوں اور بر وقت ادائیگی نہ ہونے پر ادارے بند کر چکے ہیں ۔پیف اداروں کے مالکان ، اساتذہ اور والدین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پیف کے بجٹ کو سیلری بجٹ میں کنورٹ کیا جائے اور بر وقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔