چارپائیاں بُن کرگزارہ کرنیوالے نابیناکامددکامطالبہ

چارپائیاں بُن کرگزارہ  کرنیوالے نابیناکامددکامطالبہ

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) محلہ عباس پورہ شورکوٹکے رہائشی مشتاق نے اپنی کمزوری کو مجبوری نہیں بننے دیا جونابینا ہونے کے باوجود چارپائیاں بُن کر اپنا گھر چلاتا ہے ۔

 مشتاق کا کہنا تھا کہ 15 سال پہلے سر میں چوٹ لگنے سے بینائی چلے گئی ۔مانگنے کی بجائے محنت کو اہمیت دی اور اسی سے اپنا گھر چلا رہا ہوں۔چارپائیاں بُن کر گھروں میں بھی خود پہنچا کر آتا ہوں۔اب کافی مشکل ہوتی ہے مشتاق نے مخیر حضرات اور حکومت سے اپیل ہے کہ وہ میری مدد کریں تا کہ میرا گھر آسانی سے چل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں