نیب کاکرپٹ افسروں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے پرغور

نیب کاکرپٹ افسروں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے پرغور

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب کے مختلف سرکاری اداروں اور میگا پراجیکٹس میں کرپشن کی بڑھتی شکایات پر قومی احتساب بیورو نے پنجاب بھر میں کرپٹ افسروں، فرنٹ مینز اور پرائیوٹ افراد کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے پر غور شروع کردیا۔۔۔

 جبکہ تحقیقات میں شفافیت و بروقت تکمیل کے لیے ڈویژنل و ڈپٹی کمشنرز سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انتظامی ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے دو روز قبل پنجاب کے سینئر بیوروکریٹس اور ڈویژنل سربراہان سے ہونے والے اہم اجلاس میں سرکاری اداروں و پراجیکٹس متعلقہ کرپشن کیسز کا جائزہ لیا گیا اور کرپشن فری کلچر کی خاطر مشترکہ اقدامات شروع کرکے زیرالتواء پڑے کیسز نمٹانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین نیب ، سینئر بیوروکریٹس اور ڈویژنل سربراہان میں کرپشن کنٹرول کرنے اور نیب تحقیقات میں انتظامی افسروں کا فعال کردار و تعاون یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں