شادی شدہ خاتون کے اغواکی کوشش، وحشیانہ تشدد

شادی شدہ خاتون کے اغواکی کوشش، وحشیانہ تشدد

جھنگ،احمد پورسیال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)10مسلح ملزمو ں کی شادی شدہ خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔

 مزاحمت پر خاوند پر فائر کھول دیا جس سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چیمیاں والی لاٹ میں افضل، یار ، علی رضا اور شاہد عباس سمیت 10مسلح افراد نے خالد ڈاہر کی بیوی ( ک) کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی غرض سے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اوراس کو گھسیٹتے رہے شوہر نے جب اپنی بیوی کو ملزمان کے ظلم سے بچانے کی کوشش کی تو ملزمو ں نے اس پر فائر کھول دیا جس سے وہ بال بال بچ گیا فائرنگ کی آواز اور بچوں کی چیخ وپکار سن کر جب اہلیان علاقہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ملزم شاہد عباس کو اہلیان علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ خالد اور اس کے اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ ، آئی جی پنجاب،ڈی پی او جھنگ سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔اس سلسلہ میں جب ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال عمران شفیع گجر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں