سندھی کلچرل ڈے پر مہمانوں کو اجرک، ٹوپیاں تقسیم

سندھی کلچرل ڈے پر مہمانوں کو اجرک، ٹوپیاں تقسیم

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)سندھی کلچرل ڈے کے موقع پر تقریب،سندھی گیتوں پر نوجوانوں کا رقص مہمانوں کو سندھی اجرک، ٹوپیاں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عرفان شیخ نے کہا کلچرل ڈے منانے کا مقصد محبتوں کو فروغ دیناہے ۔ تقریب میں سندھی،پنجابی دوستوں نے شرکت کرکے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عرفان شیخ ، ڈاکٹر ارشد جمیل، ڈاکٹر صائم ارشد،مہر آصف نذیر ، ایس ایم افضل،ملک نعیم وفا،رانا عظیم حیدر، ملک نثار، سہیل پراچہ، سلطان مغل ، ملک عرفان خلیل، سائل عباس، صابر گھمن ، حفیظ انجم و دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کیک کاٹا گیااور ملک و قوم کے لیے دعائے خیر بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں