تھانہ ڈی ٹائپ میں اے ایس آئی اخلاقیات بھول گیا

 تھانہ ڈی ٹائپ میں اے ایس آئی اخلاقیات بھول گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ کلچر کی تبدیلی کے دعوئوں کے برعکس تھانہ ڈی ٹائپ میں اے ایس آئی بنیادی اخلاقیات ہی بھول گیا۔

 اے ایس آئی توقیر کی بیڈ پر لیٹے ہوئے سامنے بیٹھی خاتون سے تفتیش کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وردی پہنے پولیس افسر خاتون کو سامنے بٹھاکر تفتیش کررہاہے ۔ معاملہ سامنے آنے پر سی پی او نے نوٹس لے لیااور اے ایس آئی توقیر کو معطل کرکے ڈی ایس پی بٹالہ کالونی سے رپورٹ طلب کرلی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں