تعلیم دوست فورم کے زیر اہتمام سائنسی ماڈلز کی نمائش

تعلیم دوست فورم کے زیر اہتمام سائنسی ماڈلز کی نمائش

پینسرہ ( نمائندہ دنیا)تعلیم دوست فورم کے زیر اہتمام سنٹرل سکول جھنگ روڈ میں نمائش کا انعقاد ۔ درجنوں سرکاری و نجی سکولز کے سینکڑوں طلبا و طالبات نے شرکت کی کلاس نہم و دہم کے طلبا و طالبات نے سائنسی ماڈلز بنا کر ۔۔۔

شرکا سے خوب داد حاصل کی اس موقع پر آئے وزٹرز اور اساتذہ کرام نے نوجوانوں کی جدید تعلیم میں دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا شیخ سلیمان خالد ،عقیل صدیق و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا بچوں میں چھپا ٹیلنٹ روشن مستقبل کی نوید ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ کرام بچوں میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کریں اور انہیں روڈ میپ دیں انہوں نوجوان نسل کی اس کاوش کو سراہتے کہا کہ یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں