ڈاکٹرز کاغیر معینہ مدت تک او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان

 ڈاکٹرز کاغیر معینہ مدت تک او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مطالبات کے حق میں ڈٹ گئی۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں غیر معینہ مدت تک او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

 گجرات کے ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، سکیورٹی بل اور ہسپتالوں میں ری ویمپنگ بارے تحفظات دور نہ ہونے پرینگ ڈاکٹرز دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی ہڑتال پر ہیں۔ ہفتہ کے روز پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال پر شہر کے ٹیچنگ ہسپتالوں الائیڈ ون اور ٹو، جنرل ہسپتال غلام آباد اور چلڈرن ہسپتال میں او پی ڈیز بند رکھی گئیں جس سے ہزاروں مریض علاج کے بغیر گھرلوٹنے پر مجبور ہوگئے ۔ جن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے معاملہ فہمی میں دیر کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ محکمہ صحت ڈاکٹرز کے مطالبات پر ایک ہی بارمل بیٹھ کر مذاکرات کرلے تاکہ انہیں بار بار ہڑتال پرمسائل سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔ دوسری جانب صدر وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر معروف وینس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی ،انہوں نے ہسپتالوں کی خستہ حال بلڈنگز کی مرمت کے بجائے نئی تعمیرات سمیت گجرات میں ینگ ڈاکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں