ون ڈش کی خلاف ورزی پر 4 شادی ہالز سے کھانا ضبط

 ون ڈش کی خلاف ورزی پر 4 شادی ہالز سے کھانا ضبط

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے گزشتہ شب میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 شادی ہالز سیل،کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والے 9 کیٹرر کے خلاف مقدمات درج اور 4 کو حوالہ پولیس کرادیا۔۔۔

جبکہ تحصیل سٹی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر 4 شادی ہالز سے کھانا ضبط کرکے فلاحی اداروں میں تقسیم کرادیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگرافسروں نے ضلع بھر میں 105 شادی ہالز کامعائنہ کیا اور 9 میرج ہالز کو خلاف ورزی پر 4 لاکھ روپے جرمانہ کے علاوہ قانونی کارروائی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں