پاسپورٹ پرنٹنگ بند، ٹریول ایجنٹس کا کاروبار مندی کا شکار

پاسپورٹ پرنٹنگ بند، ٹریول ایجنٹس کا کاروبار مندی کا شکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاسپورٹ کی پرنٹنگ بند، ٹریول ایجنٹس کا کاروبار شدید مندی کا شکار ہوگیا ۔ تین ماہ سے معمول کے پاسپورٹ کی چھپائی کا عمل رکنے کے باعث ہزاروں افراد کا روزگار داؤ پر لگ گیا۔۔

 عمرہ کے خواہشمند افراد بھی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ۔ لیمی نیشن پیپر کی دستیابی میں مسائل اور نگران حکومت کی نااہلی پر تین ماہ سے پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے عمل ٹھپ ہے جسکے باعث معمول کے شیڈول کے تحت پاسپورٹ بنوانے والے ہزاروں افراد انتظار کی سولی پر لٹک رہے ہیں ایسے میں ٹریول ایجنٹس کا کاروبار بھی شدید مندی کا شکار ہوگیا ہے ۔ شہر بھر میں سینکڑوں ٹریول ایجنٹس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔ جہاں روزانہ اکا دکا افراد ہی اپنا پہلے سے بنا ہوا پاسپورٹ لے کر آتے ہیں اور سفری سہولیات کی معاونت حاصل کرتے ہیں۔ ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ حکومت کی غفلت سے انکے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کو پاسپورٹ نہیں مل رہے ۔ جس سے انکا کاروبار تباہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مسئلہ فوری حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں