پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتما م سپورٹس میلہ

پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتما م سپورٹس میلہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے طلبہ کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک روزہ سپورٹس میلہ سجایا گیا۔

 اقبال سٹیڈیم میں منعقدہ ایونٹ کے دوران طالبات نے ثقافتی لباس پہنے مختلف ٹیبلوز پیش کیے ۔ جبکہ تھری لیگ ریس، رسہ کشی، ایگ سپون ریس، 50میٹر کی دوڑ سمیت کھیلوں کے دیگر مقابلے بھی کروائے گئے ۔ جسے طالبات نے خوب سراہا۔ اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں جس سے ان کی ذہنی نشوونما ہوتی ہے اور وہ بہتر اندازمیں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔ ڈائریکٹر پنجاب کالجز فیصل آباد پروفیسر رفعت اقبال کا کہنا تھا کہ طلباء میں کھیلوں کو پروان چڑھانے کا مقصد انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر ہر طرح کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہے ۔ کھیلوں کے میدان آباد کرکے ہسپتالوں کو ویران کرنے کا مشن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں