دنیا کی خبر پر ڈی ای او کا اساتذہ کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

دنیا کی خبر پر ڈی ای او کا اساتذہ کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

بلوچنی( نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری فیصل آباد افتخار خان نے روزنامہ دنیاکی خبر پراختیارات کے ناجائز استعمال پر ہیڈ ماسٹرز اوراساتذہ کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔

افتخار خاں نے دنیا کے نمائندہ کو یقین دہائی کرائی کہ بلوچنی ، کھرڑیانوالہ اور گردونواح کے سکولز میں خصوصی وزٹ کرکے ڈسپلن مخصوص اساتذہ کے ہر سال ڈیوٹی پر جانے ، نہم کلاس کے بچوں کو پرائیویٹ کرنے ، موبائل کا کلاسز میں استعمال ، بچوں سے صفائی ئی کرانے ، ہیڈماسٹرز کا اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال ، سکول ٹائم میں اکیڈمیوں میں پڑھانے ، نوٹس تیار کرنے اور پیپر چیک کرنے ،غیر قانونی پیسے اکھٹے کر کے دیگیں پکانے ،بورڈ عملہ کے نام پر بچوں سے پیسے لینے ، رجسٹر حاضری مدرسین کے مطابق لیٹ آنے والوں اور دستور العمل کے مطابق عمل نہ کرانے والے ہیڈ ماسٹرز، ایم فل، ایم ایس سی اساتذہ کے باوجود بچوں کی تعلیمی کارکردگی غیر تسلی بخش ہونے ، بچوں کو جسمانی سزا دینے اور بچوں سے کام کرانے والے اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔ میڈیا نمائندگان سرکاری تعلیمی اداروں میں خامیوں کی نشاندہی کریں۔ فی الفور کارروائی ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں